بھتیجی کو قتل کرکے ڈرامہ رچانے والے چاچا اور چاچی گرفتار

 بھتیجی کو قتل کرکے ڈرامہ رچانے والے چاچا اور چاچی گرفتار
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 راولپنڈی: راولپنڈی پولیس نے چھ سالہ معصوم بچی کے قتل اور شواہد کو چھپانے میں ملوث میاں بیوی کو گرفتار کرلیا، ملزم دلدار شاہ نے چھ سالہ آمنہ کو اپنے بھائی سے گود لے رکھا تھا، مقتولہ کی چچی نے بچی کو تشدد کرکے قتل کیا اور خاوند نے قتل کو چھپانے کے لیے ڈرامہ رچایا تھا۔

https://c.express.pk/2023/07/2514107-rawalpindimenandwomenarrest-1690028585-462-640x480.jpg

پولیس نے بتایا کہ تھانہ ائیرپورٹ پولیس نے معاملے کو مشکوک جانتے ہوئے تشدد سے جاں بحق ہونے والی بچی کی قبر کشائی کرائی اور حقائق جاننے کے لیے تفتیش کا آغاز کیا، ملزمہ سمرا نے انکشاف کیا وہ بچی کو گرم چمٹے سے تشدد کرتی تھی، دوران تشدد بچی کا انتقال ہوگیا، ملزم دلدارشاہ نے چالاکی مظاہرہ کرتے ہوئے بچی کو دفنا دیا اور منصوبہ بند کے تحت اپنی بیوی پر مقدمہ درج کروادیا۔

 پولیس کے مطابق ملزمان نے منصوبہ بندی کر رکھی تھی کہ کچھ عرصے بعد دلدار اپنی بیوی ملزمہ سمرا بی بی کو معاف کردے گا اور اس طرح قتل پر ہمیشہ کے لیے پردہ ڈل جائے گا، پولیس نے دائرہ کار وسیع کیا اور قبرکشائی کرکے پوسٹ مارٹم کروایا، پوسٹ مارٹم میں تشدد کے شواہد بھی سامنے آئے، پولیس نے سگے چچا دلدار شاہ اور اس کی بیوی کو باضابطہ گرفتار کرکے تھانہ ائیرپورٹ میں بند کردیا ہے۔

Ansa Awais

Content Writer