جسٹس (ر) کاظم رضا شمسی کو مراعات دینے کی سمری مسترد

 جسٹس (ر) کاظم رضا شمسی کو مراعات دینے کی سمری مسترد
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :  نگران حکومت پنجاب کی جانب سے جسٹس (ر) کاظم رضا شمسی کو مراعات دینے کی سمری مسترد کردی۔

 ذرائع کے مطابق چیئرمین اینوائرنمنٹل ٹربیونل جسٹس (ر) کاظم رضا شمسی کیلئے مراعات پر سفارشات کی گئی تھیں۔ سٹینڈنگ کیبنٹ کمیٹی برائے قانون نے کاظم رضا شمسی کو مراعات دینے پر معاملہ منسوخ کردیا۔

 خیال رہے کہ رجسٹرار انوائرمینٹل ٹربیونل پنجاب کی جانب سے کاظم رضا شمسی کیلئے ہائیکورٹ کے (ر) جج کے برابر مراعات دینےکی سفارشات کی گئی تھیں۔