یونان کشتی حادثہ،جاں بحق پاکستانیوں کی میتیں لاہورایئرپورٹ پر پہنچ گئیں

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: یونان کشتی حادثہ میں جاں بحق مزید4پاکستانیوں کی میتیں لاہورایئرپورٹ پر پہنچ گئیں.
میتیں قطرایئرویزکی پرواز کیو آر 620 کے ذریعہ دوحہ کے راستے لاہور پہنچیں.اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن کے نمائندوں نے میتیں وصول کر کے ورثا کے حوالے کر دیں.میتوں کو او پی ایف کی ایمبولینسز کے ذریعہ آبائی علاقوں کیلئےروانہ کردیا گیا. 
مرحوم ارسلان اور مرحوم ابوبکر کی میتیں نوشہرہ ورکاں کے لیے روانہ کی گئیں.مرحوم عدنان کی میت گجرات اور مرحوم علی اعجاز کی میت منڈی بہاؤ الدین روانہ کی گئی.اس سے قبل جمعرات کی رات بھی 3 میتیں لاہور ایئرپورٹ پہنچی تھیں.