ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بڑی خبر،حمزہ شہباز ایک بار پھر وزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہو گئے

حمزہ شہباز،وزیر اعلی پنجاب،ق لیگ،ووٹ مسترد،سٹی42
کیپشن: Hamza shabaz,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک )پنجاب اسمبلی میں وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخاب میں ڈپٹی سپیکر کی رولنگ کے بعد حمزہ شہباز زیادہ ووٹ لے کر دوبارہ  وزیر اعلیٰ پنجاب منتخب ہوگئے۔

 پنجاب اسمبلی کا اجلاس تین گھنٹے کی تاخیر سے شام سات بجے کے قریب ڈپٹی سپیکر دوست مزاری کی زیر صدارت شروع ہوا۔ اجلاس کے آغاز میں ن لیگ کی جانب سے تحریک انصاف کے  دو نو منتخب ارکان شبیر گجر اور زین قریشی کو ووٹ ڈالنے کی اجازت نہ دینے کا مطالبہ کیا گیا تاہم ڈپٹی سپیکر نے اسے تسلیم نہیں کیا۔ ووٹنگ شروع ہوئی تو سب سے بڑا مسئلہ مسلم لیگ ق کے ارکان کے ووٹوں کا تھا۔

 خبریں آر ہی تھیں کہ ق لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت نے اپنی پارٹی کے ارکان کو عمران خان کے امیدوار (چوہدری پرویز الہٰی ) کو ووٹ کاسٹ کرنے سے منع کیا۔ تاہم مونس الہیٰ نے کہا کہ گزشتہ روز ق لیگ کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں چوہدری پرویز الہٰی کو ووٹ دینے کا فیصلہ کیا گیا اس لیے پارٹی سربراہ کا اس فیصلے پر اثر نہیں ہوگا۔ کافی دیر تک جاری رہنے والی شش و پنج کے بعد ق لیگ کے تمام 10 ارکان نے چوہدری پرویز الہٰی کے حق میں ووٹ کاسٹ کیا۔

  ق لیگ کے ارکان کا ووٹ کاسٹ ہونے کے بعد ایک بار پھر یہ سوال پیدا ہوا کہ ان کے ووٹ گنے جائیں گے یا مسترد کردیے جائیں گے؟ اس فیصلے کے مجاز ڈپٹی سپیکر دوست مزاری تھے جنہوں نے فیصلہ کیا کہ ق لیگ کے ارکان کے ووٹ شمار  نہیں کیے جائیں گے۔