ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

الیکشن سے قبل شکست تسلیم، ن لیگی وزراء سرکاری رہائش گاہیں خالی کرنا شروع

PMLN
کیپشن: PMLN
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ ن کے صوبائی وزراء نے سرکاری رہائش گاہیں خالی کرنا شروع کر دیں۔

نجی ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے صوبائی وزراء نے پنجاب کی وزارت اعلٰی کے الیکشن سے قبل ہی اپنی جماعت کی شکست کو قبول کر لیا ۔ 22 جولائی کو شیڈول پولنگ سے قبل ہی اپنی جماعت کی ممکنہ شکست کو دیکھتے ہوئے مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے متعدد وزراء نے سرکاری رہائش گاہیں خالی کرنا شروع کر دیں جبکہ وزراء کی جانب سے اپنے سرکاری دفاتر سے بھی سامان اٹھایا جا رہا ہے۔ 

پنجاب کی وزارت اعلٰی کے الیکشن کے حوالے سے نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ذرائع ن لیگ نے اعتراف کیا ہے کہ پی ٹی آئی اراکین اسمبلی کو پرویز الہٰی کو ووٹ نہ دینے کیلئے راضی کرنے کی کوششیں کی گئیں تاہم پرویز الہٰی کا راستہ روکنے کی کوششیں کامیاب نہ ہو سکیں جبکہ پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق کے اراکین نے وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے 186 ارکان پورے ہونے کا دعویٰ کیا ہے ۔

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے لیے آج 22 جولائی کو انتخاب ہونا ہے، جس کے لیے مسلم لیگ ن اور اتحادی جماعتوں نے اپنے اراکین کو ہوٹل میں قیام کروایا ہے جبکہ پی ٹی آئی اور ق لیگ نے بھی اپنے اراکین کو ائیرپورٹ کے قریب واقع ہوٹل میں ٹھہرایا ہے۔