عید کے خصوصی صفائی آپریشن پر کام میں سستی پر زیرو ٹالرینس ہو گا، نورالامین مینگل

نورالامین مینگل
کیپشن: نورالامین مینگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (درنایاب)شہر بھر میں عید صفائی پلان پر ورکنگ کا جائزہ لینے سیکرٹری بلدیات اور سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی فیلڈ میں موجود   رہے۔ نورالامین مینگل راج گڑھ کے گردونواح میں صفائی کا جائزہ لیا، شکایات کا فوری ازالہ کیا گیا۔

  تفصیلات کے مطابق سیکرٹری بلدیات نے ناقص کارکردگی اور آپریشن میں سست روی پر داتا گنج بخش ٹاؤن کے ٹی ایم ، زونل آفیسر اور سپر وائزر کو شوکاز نوٹس کردیا ۔ سیکرٹری بلدیات نورالامین مینگل نے کام رفتار تیزی لانے اور فیلڈ ورکرز کی 100فی صد موجودگی کے احکامات جاری کئے ۔

نور الامین مینگل نے کہا کہ عید کے خصوصی آپریشن پر کام میں سستی روی اور غیر حاضری پر زیرو ٹالرینس ہو گا، رینٹل گاڑیوں سے برانڈنگ ہٹا دینے والے ڈرائیورز کو آدھی اجرت دی جائے۔ نورالامین مینگل نے کہا کہ آلائشیں اٹھانے والی رینٹل گاڑیاں پہچان کے لیے بینر آویزاں کریں۔سیکرٹری بلدیات نے واضح کیا کہ کام کرنے والے ورکرز کو ہی اعزازیہ ملے گا، کام ٹھیک طریقے سے نہ کرنے والے فارغ کیے جائیں، سب اچھا ہے کی رپورٹ پر نہیں عوامی آراء سے پرفارمنس کا جائزہ لیں گے۔