ایک صحت مند شخص کو روز کتنا گوشت استعمال کرنا چاہئے، غذائی ماہرین نے بتا دیا

بیف کڑاہی
کیپشن: بیف کڑاہی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)آج عید الاضحیٰ کا دوسرا روز ہے عید کے پہلے روز تو مسلمان قربانی میں مصروف ہوتے ہیں لیکن دوسرے روز لوگوں کا  عزیزواقارب رشتے داروں اور دوست احباب کے ہاں جانے کا سلسلہ شروع ہو جاتا ہے اور اس موقع پر انواع اقسام کے کھانے اور کھانوں میں گوشت کا استعمال نہ ہو یہ ممکن نہیں۔

 گوشت کی افادیت کی بات کی جائے  تو جانور سے حاصل کردہ پروٹین سب سے اعلیٰ درجے کی غذائیت کی حامل ہوتی ہے۔ یہ پروٹین انسانی گوشت کے پروٹین سے ملتی جُلتی ہے، اسی لیے کسی آپریشن اور بیماری کے بعد بحالیٔ صحت کے لیے گوشت کا استعمال بےحد مفید ثابت ہوتا ہے۔

گائے اور بکرے کے گوشت میں مختلف مقدار میں چکنائی یا چربی پائی جاتی ہے، جس کا تعیّن عُمر، جنس اور غذا کے مطابق ہوتا ہے۔ جانور کی چربی میں موجود بعض فیٹی ایسڈز انسانی صحت کے لیے ازحد ضروری ہیں۔گوشت میں زنک وافر مقدار میں پایا جاتا ہے، جو جسم کی نشوونما کے علاوہ وائرسز کی روک تھام میں بھی ا ہم کردار ادا کرتا ہے۔بکرے اور گائے کے گوشت کو’’ ریڈمیٹ ‘‘بھی کہا جاتا ہے۔ گوشت میں موجود فولاد جسم میں جلد اور زیادہ مقدار میں جذب ہوتا ہے۔

 وٹامن بی 6 بھی گوشت میں پایا جاتا ہے، جو  جسم کوتوانائی فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ فاسفورس جیسا اہم عنصر بھی جسم کی نشوونما کے لیے ضروری ہے، جو سُرخ گوشت میں پایا جاتا ہے۔کریٹینن:یہ پٹّھوں کو توانائی فراہم کرتا ہے۔

 گوشت کی افادیت اپنی جگہ لیکن اس بارے میں  غذائی ماہرین کیا کہتے ہیں جان لیں،غذائی ماہرین  کے مطابق ایک عام صحت مند فرد کو روزانہ 100 گرام گوشت استعمال کرنا چاہئے،گوشت کھاتے وقت اعتدال کا دامن ہرگز نہ چھوڑیں کیونکہ بد احتیاطی  آپ کی صحت کے لیے نقصان دہ بھی  ثابت ہو سکتی ہے ۔قربانی کے جانوروں میں چربی زیادہ ہو تی ہے اس لیے اعتدال اختیار نہ کر نے کی صورت میں صحت کیلئے نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔طبی ماہرین کی رائے کے مطابق  زیادہ گوشت کھانا شوگر، السر ، امراض دل اور معدے کے مریضوں کے لیے خطرناک ہوسکتا ہے۔