لاہوریوں کی ٹریفک چالان سے جان چھوٹ گئی؛ سی ٹی او نے خوش کردیا

لاہوریوں کی ٹریفک چالان سے جان چھوٹ گئی؛ سی ٹی او نے خوش کردیا
کیپشن: stop the traffice challans
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی)سی ٹی او منتظرمہدی کا عیدالاضحی کے موقع پر مختلف شاہراہوں کا دورہ, ٹریفک وارڈنز کومعمولی خلاف ورزیوں پرچالان کرنے سے روک دیا,ہیلمٹ نہ پہننے والوں میں پھول تقسیم کئے اورآئندہ ہیلمٹ لازمی استعمال کرنے کی ہدایت کی۔
 تفصیلات کے مطابق سی ٹی او لاہور نے وارڈنز کو عیدالاضحیٰ کے ایام میں چالان کرنے سے روک دیا ہے، چالان کی بجائے شہریوں کو پھول اور مٹھائیاں پیش کی گئیں، سی ٹی او لاہور نے مال روڈ پر وارڈنز میں نقد انعام اور تعریفی اسناد تقسیم کیں, انکا کہنا تھا کہ چالان صرف سنگین خلاف ورزی پر کیا جائے گا،معمولی خلاف ورزی پر شہریوں کو وارننگ دی جائے گی۔

 تاہم ون ویلنگ، ہلڑ بازی اور کم عمر ڈرائیورز کےخلاف کارروائی جاری رہے گی، سی ٹی او نے والدین سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ کم عمر بچوں کو موٹرسائیکل اور گاڑی نہ دیں, ایک فرد کی کوتاہی اپنوں اور دوسروں کو نقصان سے دوچار کر سکتی ہے۔

واضح رہے کہ ٹریفک پولیس کا ہدف دیا گیا ہے کہ جس کے مبطابق ٹریفک کا نظام چلے نہ چلے، چالان پہ چالان ضرور کٹے گا،ٹریفک پولیس کو اگلے مالی سال میں 3 ارب 90 کروڑ کے چالان کا ہدف دے دیا گیا ہے،ٹریفک پولیس نے بہانے بہانے پہ چالان کرنے کا تہیہ کر لیا۔ اگلے مالی سال میں عوام کی جیبوں سے 3 ارب 90 کروڑ روپے نکلوانے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔

سٹی فورٹی ٹو کے پروگرام نیوز نائٹ میں چالانوں میں تیزی کا معاملہ اٹھایا گیا تھا، چالان پالیسی پر اس قدر سختی سے عمل ہو رہا ہے کہ احتجاج کرنے والا مار بھی کھائے گا اور چالان بھی کٹوائے گا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer