پاکستان کے لیے نہ کھیلنے کا افسوس زندگی بھر رہے گا،عمران طاہر

پاکستان کے لیے نہ کھیلنے کا افسوس زندگی بھر رہے گا،عمران طاہر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شہباز علی) پاکستانی نژاد جنوبی افریقن لیگ اسپنر عمران طاہر کوپاکستان کی نمائندگی نہ کرسکنے کا آج بھی افسوس ہے،لیگ اسپنر پی ایس ایل فائیو کے باقی میچز رکوانے یا پھر ملتان سلطانز کو چیمپئن قراردینے کی حمایت کردی۔
لاہورسےاپنی کرکٹ کاآغازکرنیوالےپاکستانی نژاد جنوبی افریقن لیگ اسپنرعمران طاہرکوپاکستان کی نمائندگی نہ کرسکنےکاآج بھی افسوس ہے،لاہور میں گفتگوکرتےہوئےعمران طاہرکاکہناتھاکہ مجھےبڑاکرکٹربنانےمیں لاہورکرکٹ کابہت بڑا ہاتھ ہے،کراؤن کلب سے کرکٹ شروع کی پھر پی اینڈ ٹی اور شائننگ کلب میں بھی کھیلا ۔
عمران طاہرنےکہاکہ جب جنوبی افریقن ٹیم میں شامل ہواتوخوشی کے ساتھ ساتھ بہت دکھ بھی تھا،جنوبی افریقا کی طرف سےکھیلنےکاسب سے زیادہ کریڈٹ میری اہلیہ کو جاتا ہے۔ عمران طاہرکاکہنا تھا کہ پی ایس ایل فائیو کے چیمپئن کا فیصلہ گراونڈ میں ہو تو زیادہ اچھا ہوگا،اگر باقی میچز نہیں ہوتے تو پھر پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ پوزیشن پر موجود ملتان سلطانز کو فاتح قراردیا جائے۔ عمران طاہرکاکہناتھاکہ وہ آج بھی اپنےپرانےدوستوں اورساتھیوں کو یادکرتےہیں اورکرکٹ کے ابتدائی ایا م میری زندگی کا سر مایہ ہیں۔

Malik Sultan Awan

Content Writer