پنجاب اسمبلی اجلاس میں سیکرٹری خوراک کی عدم شرکت پر وقفہ سوالات ملتوی

پنجاب اسمبلی اجلاس میں سیکرٹری خوراک کی عدم شرکت پر وقفہ سوالات ملتوی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مال روڈ(علی اکبر) افسر شاہی نے اپنی روش نہ بدلی، پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں سیکرٹری خوراک کی عدم شرکت پر وقفہ سوالات ملتوی کر دیا گیا ۔

سیکرٹری کی عدم شرکت پر اپوزیشن کی تنقید پر صوبائی وزیر عبد العلیم خان نے ایوان میں معذرت کر لی، کہتے ہیں جس دن بے بس ہوا وزارت پر نہیں رہوں گا۔ دوسری جانب حکومت نے عید کے بعد شادی ہالز کھولنے کا عندیہ دے دیا۔  پینل آف چیئرمین میاں شفیع  کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں محکمہ خوراک کے سوالات ایجنڈے پر رکھے گئے.

تاہم اپوزیشن کے خلیل طاہر سندھو کی جانب سے نشاندہی کی گئی کہ سیکرٹری خوراک آفیشل گیلری میں موجود نہیں،اس حوالے سے سپیکر کی رولنگ موجود ہے جس کے تحت سیکرٹری کی عدم موجودگی پر وقفہ سوالات نہیں ہوسکتا،اپوزیشن کی نشاندہی پر سینئر صوبائی وزیرعبدالعلیم خان نے بتایا کہ سیکرٹری خوراک نیشنل فوڈ سکیورٹی کے اجلاس کی تیاری میں مصروف ہیں، میری اجازت سے غیرحاضر ہیں۔

انہوں نے اپوزیشن کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں بے بس نہیں ہوں جس دن بے بسی ہوگی اس دن میں سیٹ پر نہیں ہونگا۔نقطہ اعتراض پر بات کرتے ہوئے اپوزیشن نے کہا کہ شادی ہالز ایس او پیز کے تحت کھول دیئے جائیں جس پر وزیر قانون راجہ بشارت نے عید کے بعد شادی ہالز ایس او پیز کے ساتھ کھولنے کا عندیہ دے دیا.

پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں شیخوپورہ ٹرین حادثہ میں سکھ یاتریوں کے ہلاک ہونے پر تعزیتی قرارداد ،رنگ روڈ پر 200 روپے ماہانہ کارڈ جاری کرنے ، بصیرپور میں بازار ریلوے پھاٹک کی توسیع ، تعلیمی اداروں میں ذہنی نشوونما اور تربیت کیلئے نفسیاتی مراکز کے قیام کی قرارداد اکثریت رائے سے منظور کرلی گئی جبکہ سابق جسٹس سردار اسلم کی روح کے ا یصال ثواب  کے لئے فا تحہ خوانی کی گئی۔

Shazia Bashir

Content Writer