پاکستانی شائقین کرکٹ کیلئے اچھی خبر

پاکستانی شائقین کرکٹ کیلئے اچھی خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( شہباز علی ) پاکستان اور سری لنکن بورڈز میں رابطہ، سری لنکن بورڈ اپنا سکیورٹی وفد پاکستان بھجوانے پر رضامند ہو گیا۔

ترجمان پی سی بی کے مطابق سری لنکن کرکٹ بورڈ نے اپنا سکیورٹی وفد پاکستان بھجوانے کی حامی بھرلی ہے اور آئندہ ماہ سری لنکن بورڈ کا وفد پاکستان کا دورہ کرےگا، وفد کے دورہ پاکستان کی حتمی تاریخوں کا اعلان دونوں بورڈز کی مشاورت سے کیا جائے گا۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ستمبر اور اکتوبر میں دو ٹیسٹ میچز کی سیریز شیڈول ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ آئی لینڈرز کیخلاف کراچی اور لاہور میں ٹیسٹ میچز کی میزبانی کرنے کا خواہشمند ہے۔

ذرائع کے مطابق سری لنکن کرکٹ بورڈ پاکستان کیخلاف لاہور میں ٹیسٹ میچز کھیلنے پر راضی ہے، بورڈ حکام سری لنکن بورڈ کو دونوں ٹیسٹ میچز پاکستان میں کھیلنے پر راضی کرنے کیلئے کوشاں ہے۔

سری لنکن ٹیم کے پاکستان میں ٹیسٹ میچز کھیلنے کی صورت میں دس برس بعد پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ بحال ہوگی۔