ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی جی پی او میں بڑی کارروائی، پتنگوں کے پارسلز ضبط؛24 افراد گرفتار

ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی جی پی او میں بڑی کارروائی، پتنگوں کے پارسلز ضبط؛24 افراد گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: محفوظ بسنت،جی پی او میں بڑی کارروائی ہوئی  پتنگوں کے پارسلز ضبط کرلیے گئے ۔ 
ضلعی انتظامیہ، جی پی او حکام اور پولیس افسران نے موثر کارروائی کرتے ہوئے پوسٹل سروسز کے ذریعے پتنگوں اور ڈور کی سپلائی ناکام بنا دی گئی۔
اولڈ انارکلی، شاہدرہ، مغلپورہ، گلبرگ اور رائیونڈ میں کارروائیاں کی ۔ 24 افراد گرفتار،پارسلز میں چرخیاں، ممنوعہ ڈور اور پتنگیں شامل تھیں ۔
جی پی او میں پتنگوں کے 24 پارسلز پولیس نے تحویل میں لے لئے۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا پارسلز کی مکمل سکیننگ اور مشکوک ترسیل پر ایکشن لیا جائے،شہری مشکوک سرگرمیوں کی فوری اطلاع ضلعی انتظامیہ کو دیں۔قانون کی خلاف ورزی کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔عوامی تعاون سے لاہور میں ثقافتی سرگرمیوں کو محفوظ اور مثالی بنائیں گے۔