ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کیابنگلہ دیش کے بعد پاکستان ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کریگا ؟، بھارتی میڈیا کا سوال

کیابنگلہ دیش کے بعد پاکستان ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کریگا ؟، بھارتی میڈیا کا سوال
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بھارتی میڈیا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بنگلہ دیش نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔آئی سی سی نے بنگلہ دیش کے مطالبہ کا جائزہ لینےکے بعد کہا تھا کہ بھارت  میں بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیم کو کوئی تھریٹ نہیں ہے اور وہ آسانی سے وہاں کا دورہ کرسکتی ہے۔ ایسے میں ان کے میچز دوسری جگہ شفٹ کرنے کا کوئی جواز نہیں ہے۔اب دیکھنا یہ ہے کہ کیا پاکستان بھی ٹی 20 ورلڈ کپ سے دستبردار ہوجائے گا۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ میں پاکستانی میڈیا رپورٹس کا حوالہ دے کر  دعویٰ کیا گیا ہے کہ اگر بنگلہ دیش ٹورنامنٹ میں شرکت نہیں کرتا ہے تو پاکستان بھی اس کا بائیکاٹ کرے گا۔ پاکستان نے بائیکاٹ کی دھمکی دی ہے۔یہ بھی کہا گیا ہےکہ ایک پچھلی رپورٹ بھی منظر عام پر آئی تھی کہ بائیکاٹ کی دھمکی مبینہ طور پر پاکستان سے منسوب ایک دھوکہ ہے۔ پاکستانی نجی نیوز چینل کی خبر کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہےکہ اگر بنگلہ دیش  ٹورنامنٹ میں  شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کرتا ہے  تو پاکستان ٹورنامنٹ کا بائیکاٹ کر سکتا ہے۔ اب جبکہ بنگلہ دیش نے دستبرداری کا اعلان کردیا ہے ۔ تو دیکھنا ہے کہ پاکستان کیا رخ اپناتا ہے ؟

رپورٹ کے مطابق اس معاملے کے حوالے سے کئی متضاد اطلاعات سامنے آ رہی ہیں۔ اس سے قبل ٹیلی کام ایشیا نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ ٹورنامنٹ سے دستبرداری کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

پھر میڈیا نے اطلاع دی کہ پاکستان نے اصولی طور پر بنگلہ دیش کے موقف کی حمایت کی کیونکہ بھارت کی درخواست پر ان کے میچز پاکستان سے دبئی منتقل کئے گئے تھے لیکن بنگلہ دیش کی جانب سے دی گئی اس وجہ کو قبول نہیں کیا گیا جو کہ مایوس کن ہے۔ پاکستان مختلف آپشنز پر غور کر رہا ہے لیکن ایونٹ سے دستبردار ہونا کبھی کوئی آپشن نہیں تھا اور نہ ہی غور کیا گیا۔