ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شناختی کارڈ کی تجدید یا گمشدہ کارڈ کی دوبارہ حصولی: شہریوں کی بڑی مشکل آسان

شناختی کارڈ کی تجدید یا گمشدہ کارڈ کی دوبارہ حصولی: شہریوں کی بڑی مشکل آسان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : نادرا نے قومی شناختی کارڈ کی تجدید یا گمشدہ کارڈ کر دوبارہ حصولی کیلئے بڑی سہولت فراہم کردی۔

نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کی خدمات اب ملک بھر میں 2 ہزار سے زائد ای سہولت فرنچائز مراکز پر دستیاب ہوگئی۔ نادرا کے مطابق شہری اب اپنے گھر کے قریب موجود ای سہولت فرنچائز سے قومی شناختی کارڈ کی تجدید یا گمشدہ شناختی کارڈ کے متبادل کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔

نادرا کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے شہریوں کو مرکزی دفاتر کے چکر لگانے کی ضرورت نہیں رہے گی اور خدمات تک رسائی مزید آسان ہو جائے گی، قریبی ای سہولت فرنچائز کی معلومات کے لیے نادرا کی ویب سائٹ پر مکمل فہرست دستیاب ہے۔