سٹی 42 : اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا مقررہ وقت ختم ہو گیا، تاہم ملاقات کے لیے آنے والے پی ٹی آئی رہنما آج عمران خان سے نہ مل سکے۔
برگیڈیئر ریٹائرڈ مشتاق احمد، تنویر اسلم سمیت 6 رہنما دایگل ناکے سے واپس روانہ ہوگئے۔ دایگل ناکے پر برگیڈیئر ریٹائرڈ مشتاق تنویر اسلم اور دیگر نے میڈیا سے گفتگو کی۔
تنویر اسلم نے کہا کہ ہر بار ہم ملاقات کے لیے یہاں آتے ہیں، ہمیں یہاں روک لیا جاتا ہے، اڈیالہ جیل میں ہمارے قائد بانی پی ٹی آئی سے ہماری ملاقات نہیں ہونے دی جا رہی۔ انہوں نے کہا کہ حکمران ہمارے قائد بانی پی ٹی آئی سے خوفزدہ ہیں ڈرے ہوئے ہیں، خوف کے باعث ہماری ملاقاتیں روکی گئی ہیں۔
برگیڈیئر ریٹائرڈ مشتاق احمد نے کہ اکہ عدالتی احکامات پر سلمان اکرم راجہ جیل انتظامیہ کو ملاقات میں شامل رہنماؤں کی فہرست جیل انتظامیہ کو دیتے ہیں، عدالتی حکم کے باوجود ہماری ملاقات نہیں کروائی گئی۔ یہ لوگ عدلیہ کو بھی نہیں مانتے ان کے احکامات بھی نہیں مانتے ۔