عرفان ملک : لاہور کے علاقے اچھرہ مارکیٹ میں جیولرز سے 20 کلو سونا ہتھیانے کے بڑے فراڈ کیس میں پولیس نے اہم کامیابی حاصل کرتے ہوئے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔
لاہور پولیس کے مطابق اچھرہ مارکیٹ میں جیولرز سے 20 کلو سونے کے فراڈ میں ملوث مرکزی ملزم شیخ وسیم کو اسلام آباد سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ملزم کے خلاف تھانہ اچھرہ میں 10 مقدمات درج ہیں، جن میں فراڈ اور دیگر سنگین الزامات شامل ہیں۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری جدید ٹیکنالوجی اور انٹیلی جنس بنیادوں پر کی گئی۔ گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے، جبکہ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اس فراڈ میں ملوث دیگر ملزمان کو بھی جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔