سٹی 42 : لیسکو نے رینجرز کے ہمراہ بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا۔
رواں ماہ کے دوران بجلی چوروں سے1کروڑ 24 لاکھ 45 ہزار روپے کی ریکوری کی گئی، جبکہ 18 لاکھ 58 ہزار سے زائد یونٹس کی بجلی چوری پکڑی گئی۔ اس کے علاوہ مجموعی طور پر ایک ہزار چھ سو بجلی چوروں کیخلاف کارروائی کی گئی، جبکہ ایک ہزار پانچ سو ایف آئی آرز کی درخواستوں پر 600 مقدمات درج ہوئے۔
لیسکو حکام کے مطابق 75 بجلی چور گرفتار کیا گیا۔ سی ای او لیسکو محمد رمضان بٹ کا کہنا ہے کہ بجلی چوری پر کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی ۔