ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 نالوں میں کچرا، ملبہ یا کسی بھی قسم کی چیز پھینکنے پر پابندی عائد  

 نالوں میں کچرا، ملبہ یا کسی بھی قسم کی چیز پھینکنے پر پابندی عائد  
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک:شہرقائد کے نالوں  میں کچرا، ملبہ یا کسی قسم کی چیز پھینکنے پر پابندی عائد کردی گئی۔

 جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق  کمشنرکراچی کی جانب سے نالے میں کچرا، ملبہ یا کسی قسم کی چیز پھینکنے پرپابندی لگائی گئی ہے۔

 نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ یہ پابندی دفعہ 144 کے تحت 2 ماہ کے لیے لگائی گئی ہے، جس  کا اطلاق 22 جنوری سے 22 مارچ تک ہوگا۔

 نوٹیفکیشن کے مطابق پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔