ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایکسائز کے ٹیکس ٹارگٹ ،وصولی،لاہورشہر پنجاب بھر پر بھاری

ایکسائز کے ٹیکس ٹارگٹ ،وصولی،لاہورشہر پنجاب بھر پر بھاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: شہر لاہور نے رواں سال ایکسائز ٹیکس کے مجموعی ٹارگٹ میں نمایاں حصہ ڈال دیا ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق لاہور کے شہری رواں سال 73 ارب روپے کے ٹیکس ٹارگٹ میں سے تقریباً 50 فیصد یعنی 37 ارب روپے ٹیکس ادا کریں گے، جو پنجاب بھر میں سب سے زیادہ حصہ ہے۔

ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کے اعداد و شمار کے مطابق لاہور شہر نے موٹر ٹیکس، پراپرٹی ٹیکس اور ایکسائز ڈیوٹی سمیت مختلف محکموں میں نمایاں ٹیکس وصولی کی ہے۔ شہر نے رواں سال موٹر ٹیکس کی مد میں ساڑھے 18 کروڑ روپے، پراپرٹی ٹیکس کی مد میں 16 ارب روپے اور ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں ڈھائی ارب روپے سے زائد ٹیکس ادا کرنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

پہلے چھ ماہ کے اعداد و شمار کے مطابق مجموعی 43 ارب روپے میں سے 23 ارب روپے کی وصولی لاہور سے کی گئی، جو کہ مجموعی ٹارگٹ کے نصف سے زیادہ کے برابر ہے۔
رواں سال اب تک موٹر ٹیکس کی مد میں لاہور سے 12 ارب روپے کی وصولی ہو چکی ہے جبکہ پراپرٹی ٹیکس کی مد میں 9 ارب روپے سے زائد کی وصولی ریکارڈ کی گئی ہے۔ اسی طرح ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں 1 ارب 90 کروڑ روپے سے زائد کی وصولی لاہور سے کی گئی ہے۔