ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور: پتنگوں اور ڈور کی بڑی کھیپ پکڑی گئی، 2 ملزمان گرفتار  

لاہور: پتنگوں اور ڈور کی بڑی کھیپ پکڑی گئی، 2 ملزمان گرفتار  
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:پولیس نے شیرا کوٹ بکرمنڈی کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے پتنگوں اور ڈور کی بڑی کھیپ پکڑ لی۔
 ترجمان ڈولفن پولیس کے مطابق غیر قانونی پتنگ فروشی میں ملوث 2 پتنگ ڈیلرز گرفتار کر لیے گئے، خفیہ اطلاع پر چھاپہ مار کر 4 ہزار پتنگیں، 180 ڈور چرخیاں برآمد کی گئیں۔

ترجمان نے بتایا کہ پکڑی جانے والی پتنگیں اور ڈور ایس او پیز کے برعکس پائی گئیں، غیر قانونی پتنگ فروشی میں ملوث ملزمان آن لائن پتنگیں سپلائی کرتے تھے۔