سٹی42: صوابی میں این اے 20 سے آزاد امیدوار اور پی ٹی آئی کے سابق وزیر شہرام ترکئی نے الزام لگایا ہے کہ خیبر پختونخوا پویس نے ان کے الیکشن کیمپ پر حملہ کیا اور ان کے پوسٹر پھاڑ دیئے، الیکشن آفس کا درواز توڑ دیا اور وہاں موجود لوگوں کو دفتر سے نکال دیا۔
۔اپنے ایک ویڈیو بیان میں جو سوشل میڈیا پر پی ٹی آئی کی جانب سے پوسٹ کیا گیا ہے، شہرام ترکئی نے کہا کہ ہم پر امن شہری ہیں ہمیں تنگ نہ کیا جائے ۔میری چیف جسٹس سے اپیل ہےں کہ اس واقعہ کا نوٹس لیں۔ ہمیں دیوار سے لگایا جا رہا ہے۔
شہرام ترکئی نے کہا کہ ان کا انتخٓبی کیمپ این اے 20کی یونین کونسل شیوہ میں تھا ۔ ورکرز پر امن ہیں ان کو انتشار کی طرف لے جایا جا رہا ہے ۔ہمارے الیکشن کمپین کو روکا جا رہا ہے،سیاسی عمل میں حصہ لینا ہمارا حق ہے۔
شہرام خان ترکئی این اے 20 صوابی pic.twitter.com/lVwT8oAadb
— KPK Updates (@KPKUpdates) January 22, 2024
شہرام ترکئی کا یہ ویڈیو بیان سامنے آنے سے پہلے سوشل پلیٹ فارمز پر شہرام ترکئی کی یونین کونسل شیوہ میں کیمپین کی تصویریں پوسٹ کی گئی تھیں۔ شہران ترکئی یا ان کے کسی حامی یا پی تی آئی کی جانب سے ان کے انتخابی دفتر پر پولیس کے حملہ کی کوئی تصویر یا ویڈیو سامنے نہیں لائی گئی۔ شہرام ترکئی کے الزامات کی کسی آزاد صحافتی ذریعہ سے اب تک تصدیق سامنے نہیں آئی۔
صوابی۔ این اے 20 ، پی کے 53 شیوہ اڈہ
— KPK Updates (@KPKUpdates) January 22, 2024
پاکستان تحریک انصاف کے نامزد امیدوار برائے PK53 مرتضیٰ خان ترکئ کا ساتھیوں کے ہمراہ ڈور ٹو ڈور الیکشن کمپین
شہرام خان ترکئی NA-20 انتخابی نشان فاختہ
مرتضیٰ خان ترکئی PK-53 انتخابی نشان پیالہ pic.twitter.com/FWk8GrHAX5