آتشزدگی کا واقعہ، لاہور ایئرپورٹ رات 10 بجے تک بند رکھنے کا نوٹم جاری

آتشزدگی کا واقعہ، لاہور ایئرپورٹ رات 10 بجے تک بند رکھنے کا نوٹم جاری
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعید احمد)لاہور ایئرپورٹ پر آتشزدگی کا واقعہ،امیگریشن سسٹم میں بہتری نہ ہونے سے ایئرپورٹ کی بندش کا دورانیہ بڑھا دیاگیا۔
سی اے اے حکام  نےرات10 بجے تک ایئرپورٹ بند رکھنے کا نوٹم جاری کر دیا۔ اس حوالے سے سی اے اے ہیڈکوارٹر نے ملکی وغیر ملکی ایئر لائنز ،ایئرپورٹ انتظامیہ کوآگاہ کردیا۔
 واضح رہے کہ علامہ اقبال انٹرنیشنل بریفنگ ایریا میں شارٹ سرکٹ کے باعث آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا تھا،سی اے اے کے مطابق خصوصی امیگریشن ایریا میں شارٹ سرکٹ ہوا جس سے امیگریشن سسٹم کو نقصان پہنچا، واقعے کے  بعد دھواں بھرنے کی وجہ سے لاہور سے اندرون وبیرون ملک جانیوالی پروازیں تاخیر کا شکار ہوگئی تھیں۔

سی اے اے حکام  نےامیگریشن سسٹم میں بہتری نہ ہونے سے ایئرپورٹ کی بندش کا دورانیہ بڑھایا ہے۔