لاہور میں دھند کم ہو گئی، موٹر ویز بدستور دھند کے سبب بند

Motorway M 14, Motorways closed, Travel advisory, Fog, Smog, Punjab weather, climate change, 24News HD
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: لاہور میں دھند کی لہر گزشتہ چار دن کے دوران بتدریج کمزور ہو گئی ہے تاہم پنجاب اور پختونخوا میں دریاؤں کے نزدیکی علاقے بدستور دھند کی لپیٹ میں ہیں۔ آج شام بھی موٹروے M 1, پشاور سے رشکئی تک شدید دھند کے باعث  ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی ہے۔

:- موٹروے بند کرنے کا مقصد حادثات سے بچاؤ اور موٹروے استعمال کرنے والوں کی جان و مال کی حفاظت ہے ۔
ترجمان موٹروے پولیس  کا کہنا ہے کہ شہری دھند کے دوران سفر کرنے سے گریز کریں تاہم اگر مجبوراً سفر کرنا پڑے تو  سفر شروع کرنے سے پہلے موٹروے پولیس ہیلپ لائن 130 سے معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں ۔ نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے افیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے بھی تازہ ترین معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں ۔