’میں نے ایک اچھی لڑکی اور معقول  اداکارہ  سے نفرت کی‘

Khalil-ur-Rehman Qamar interview
کیپشن: Khalil-ur-Rehman Qamar, File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: خلیل الرحمان قمر کا کہنا ہے کہ میں نفرت نہیں کرتا لیکن مجھے ماہرہ سے نفرت ہوئی اور اس کا دکھ بھی ہوا کہ میں نے ایک اچھی لڑکی اور معقول  اداکارہ  سے نفرت کی۔

تفصیلات کے مطابق معروف مصنف اور  ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمرنے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں بطور مہمان گئے، انٹرویو کے دوران میزبان نے ماہرہ خان سے متعلق دیے گئے بیان پر سوال کیا، جس پر  خلیل الرحمان نے جواب دیا کہ ماہرہ خان کا ٹوئٹ آج تک میرا دل دکھاتا ہے، ماہرہ اور میرے درمیان عزت کا ایک رشتہ تھا اور وہ ایک بہت اچھی اداکارہ ہے۔

ڈرامہ نگار نے کہا کہ مجھے اس کی ٹوئٹ سمجھ نہیں آئی لیکن اب اسے سمجھ آگیا ہے، اب ان شااللہ کسی روز ماہرہ خان کی بات معاف کردی جائے گی لیکن ابھی ماہرہ خان کی بات پر دل کڑھتا ہے اور شدید دکھتا ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ ماہرہ خان کو حق تھا کہ وہ مجھے کال کرکے پوچھ لیتی کہ میں نے ایسا کیوں کیا، میں انھیں بتادیتا لیکن ماہرہ خان نے وہ حق استعمال کرنے کے بجائے اوچھا ہتھکنڈا استعمال کیا جس کی تکلیف آج بھی ہے۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر