تحریک انصاف نے ن لیگ کی بڑی وکٹ گرادی

PMLN PTI
کیپشن: PMLN PTI
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما پیر امین الحسنات نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرلی۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے پیر امین الحسنات نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پیر حسنات کی شمولیت سے سرگودھا میں پی ٹی آئی پہلے سے زیادہ مضبوط ہوگی،ان کے ساتھ مل  کر پاکستان کی بہتری کے لیے کام کریں گے۔

پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے کہا کہ اس وقت ملک میں تاریخ ساز تحریک چل رہی ہے،ہم ملکی بہتری کے لیے مل کر کام کریں گے، پاکستان میں اس وقت کوئی سیاسی لیڈر ہے تو وہ عمران خان ہے۔

https://i.brecorder.com/large/2023/01/63cbeff9e4cf8.jpg

سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیر امین الحسنات کی پی ٹی آئی میں شمولیت سے ن لیگ سرگودھا میں ختم ہوگئی ہے، جب ہم اپنے استعفے لے کر اسپیکر کے پاس جاتے ہیں تو وہ سرنگ میں چلے جاتے ہیں۔ ملک میں جوحالات ہیں، اس کا واحد حل انتخابات ہی ہے،جب تک سیاسی حالات ٹھیک نہیں ہوں گے، معیشت ٹھیک نہیں ہوسکتی۔

https://i.brecorder.com/images/2014/09/140911-01.jpg

واضح رہے کہ پی ٹی آئی میں شامل ہونے والے پیر امین الحسنات سابق وزیر مملکت برائے مذہبی امور اور مسلم لیگ ن کے رہنما رہے رہیں، وہ نواز شریف اور شاہد خاقان عباسی کی کابینہ کا حصہ بھی رہے، پیر امین الحسنات حلقہ این اے 64 سرگودھا سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔