کورونا کا خطرہ، خلاف ورزی پر سکول سیل کردیا گیا

کورونا کا خطرہ، خلاف ورزی پر سکول سیل کردیا گیا
کیپشن: School Sealed
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:  کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائیاں جاری،ایجوکیشن اتھارٹی نے لاہور سائنس سکول اینڈ اکیڈمی پبلک ہیلتھ سوسائٹی کو سیل کردیا۔

ایجوکیشن اتھارٹی کے مطابق سکولوں میں کرونا ایس او پیز کیخلاف ورزی جاری ہے۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور  نے کارروائی کرتے ہوئے لاہور سائنس سکول اینڈ اکیڈمی پبلک ہیلتھ سوسائٹی  کو سیل کردیا۔

سکول کو 7 روز کیلئے سیل کیا گیا ہے۔ ایجوکیشن اتھارٹی کے حکام کے مطابق سکول ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر رائیونڈ کی جانب سے سیل کیا گیا ہے، جبکہ مذکورہ سکول کو فوری ڈس انفیکٹ کروانے کی ہدایت بھی جاری کردی گئی ہے۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر