امریکی گلوکار میٹ لاف 74 سال کی عمر میں کورونا وبا کے باعث انتقال کرگئے

 Meat Loaf us singer died
کیپشن: Meat Loaf
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  معروف امریکی گلوکار  میٹ لاف جن کا اصل نام مائیکل لی ایڈے 74 سال کی عمر میں انتقال کرگئے ہیں۔

ان کے دنیا بھر میں 10 کروڑ البم فروخت ہوچکے ہیں۔65 ہالی وڈ فلموں میں ان کے گیت شامل کئے گئے اور کئیوں میں انہوں نے اداکاری بھی کی جن میں '' فائٹ کلب ''، ''فوکس'' ، ''راکی'' ،''ہارر پکچرشو'' اور'' وینیز ورلڈ'' شامل ہیں۔

فیس بک پر ان کے پیج پر دی گئی اطلاع کے مطابق ان کے آخری وقت میں  ان کی اہلیہ ڈیبورا، انکی بیٹیاں پرل  اورامانڈا او ر انکے قریبی دوست  ان کے ساتھ موجود تھے۔ 

میٹ لوف کا یہ نام ان کے فٹبال کوچ نے محبت میں رکھا تھا جسے انہوں نے اسٹیج کیلیے اپنا لیا، وہ 1974 میں ڈیلاس میں پیدا ہوئے۔ان کے میوزک کیریئر کا آغاز 1960 کی دہائی میں ہوا جب انہوں نے اپنا پہلا بینڈ میٹ لوف سول (soul) بنایا، ان کی ڈیبیو البم 1977 میں Bat Out of Hell کے عنوان سے جاری ہوئی جو کہ امریکی تاریخ کی 35 سب سے زیادہ فروخت ہونے والی البمز میں شامل ہے، اس البم کی ایک کروڑ 40 لاکھ کاپیاں فروخت ہوئی تھیں۔

بعد ازاں گلوکار نے اسی نام سے دو نئے البم ریلیز کیے، Bat Out of Hell 2 اور Bat Out of Hell 3 جو کہ بالترتیب 1993 اور 2006 میں جاری کی گئیں۔سنہ 1994 میں میٹ لوف نے اپنے گانے I’d do anything for love کیلیے بہترین راک گلوکار کا گریمی ایوارڈ حاصل کیا۔

میٹ لوف اپنی جاندار آواز اور اداکاری کی وجہ سے مشہور تھے، انہوں نے 12 البمز ریلیز کیں جس میں آخری البم 2016 کو جاری کی گئی۔