اداکارہ و ماڈل فضاء علی کا مظہر راہی کے ساتھ گایا ہوا گانا ڈھول ریلیز

اداکارہ و ماڈل فضاء علی کا مظہر راہی کے ساتھ گایا ہوا گانا ڈھول ریلیز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 زین مدنی:اداکارہ و ماڈل فضاء علی کا مظہر راہی کے ساتھ گایا ہوا گانا ڈھول ریلیز ہوگیا، فضاء علی کا کہنا ہے کہ بطور گلوکار کام کروں گی۔

فضاء علی نے بطور گلوکارہ بھی اپنی فنی زندگی کو بڑھاوا دینا شروع کردیا ہے، اداکارہ و ماڈل فضاء علی نے گلوکار مظہرراہی کے ساتھ ڈیوٹ گانا ڈھول ریلیز کیا ہے جس کی ویڈیو کو بے پناہ پسند کیا جا رہا ہے۔   فضاء علی کا کہنا ہے کہ انہوں نے مزید پانچ گانے تیار کئے ہیں جنہیں بھی وہ جلد ہی ریلیز کریں گی۔

 اس سے قبل گلوکار مظہر راہی کے نئے گانے ’ہرا رنگ‘ نے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچادی تھع  گانے کی خاص بات یہ ہے کہ مظہر راہی کے ساتھ پہلی بار فضا علی نے بھی گلوکاری کا مظاہرہ کیا  تھا جبکہ گانے کی ویڈیو میں بھی دونوں فنکار شامل ہیں، یہ گانا پنجابی کلچر کی عکاسی کرتا ہے جسے شادی بیاہ کے خاص موقع کی مناسبت سے تیار کیا گیا ہے۔

کچھ عرصہ پہلے ان کے گانے ”ٹک ٹاک“ نے بھی بہت مقبولیت حاصل کی تھی۔نئے گانے کے بارے میں فضا علی کا کہنا ہے کہ مجھے اس بات کی خوشی ہے کہ مظہر راہی جیسے مقبول گلوکار کے ساتھ گایا ہوا گیت تیزی سے مقبول ہورہا ہے۔

Shazia Bashir

Content Writer