ماڈل پولیس اسٹیشنز کا خواب سرخ فیتے کی نذر

ماڈل پولیس اسٹیشنز کا خواب سرخ فیتے کی نذر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: پولیس تھانے کرائے کی عمارتوں میں قائم، افسران بدل گئے لیکن تھانوں کی حالت نہ بدل سکی۔

پولیس اسٹیشنز سہولت کا باعث یا خوف پھیلانے والے مرکز، شہر کے اکثر تھانوں کی حالت ایسی کہ شریف آدمی جانے سے گھبرانے لگا ہے لیکن حقائق کا جائزہ لیں تو محکمہ پولیس ہی مظلوم نظر آرہا ہے۔ لاہور پولیس کے تیرہ تھانے کرائے کی عمارتوں میں ہیں جن میں سے کچھ دکانوں اور کچھ فلیٹس میں کام کر رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے سترہ تھانوں کے لیے جگہ مانگی گئی، منظوری کے باوجود انتظامیہ جگہ کی فراہمی میں رکاوٹ بن گئی۔

ایس ایس پی آپریشنز احسن سیف اللہ چوہدری اب بھی تھانوں کی جگہ کیلئے پر امید ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ پولیس خود آرام دہ ماحول میں ہوگی تو ان کی شکایات کا بہتر انداز میں ازالہ کر سکے گی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مستقل ٹھکانہ ملنے پر کارکردگی میں بھی واضح بہتری آئے گی۔لیکن پولیس حکام کے مطابق یہ فرض اسی صورت بہتر انداز میں نبھایا جا سکتا ہے جب فورس کو تمام بنیادی سہولتیں میسر ہوں۔