تعمیراتی ٹیکس ختم کرنے کی تجویز

تعمیراتی ٹیکس ختم کرنے کی تجویز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی رامے: سی پیک کے تحت جاری منصوبوں پر عائد کنسٹرکشن سروسز ٹیکس ختم کرنے کی تجویز، پنجاب میں سی پیک کے تحت لاہور سمیت صوبہ بھر میں بیشتر منصوبے جاری ہیں۔ سی پیک کے تحت جاری منصوبوں پر عائد تعمیراتی ٹیکس ختم کرکے چینی کمپنیوں سمیت دیگر تعمیراتی کمپنیوں کو چھوٹ ملے گی۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے قومی خزانے میں تعمیراتی شعبے سے حاصل ہونے والے کنسٹرکشن ٹیکس سے کروڑوں روپے میں زرائع آمدن حاصل ہوتی ہے لیکن موجودہ دور حکومت میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت تعمیراتی شعبے کو مزید وسعت دینے اور آسانیاں پیدا کرنے کے لیے قومی زرائع آمدن کو نظر انداز کرکے کنسٹرکشن کمپنیوں کو سہولیات فراہم کیں ہیں۔

سی پیک کے تحت بھی بیشتر منصوبوں پر چینی کنسٹرکشن کمپنیوں سمیت دیگر تعمیراتی اداروں کو چھوٹ تو دی گئی جس سے صوبائی ماحصل متاثر ہوسکتے ہیں۔ زرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ توانائی نے 700 میگاواٹ کے ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کو بھی ٹیکس سے استثنی دینے کی تجویز دی ہے۔ سات سو میگا واٹ پراجیکٹ کی تعمیر کا ٹھیکہ بھی چینی کنسٹرکشن کمپنی کو دیا گیا ہے اور کنسٹرکشن کمپنی رواں سال اس منصوبے کی تعمیر کا باقاعدہ آغاز کرے گی۔

دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب نے سی پیک کے تحت جاری منصوبوں پر ٹیکس چھوٹ دینے کے لیے معاملہ کیبنٹ کمیٹی کی منظوری سے مشروط کردیا ہے۔