بارش کب ہوگی؟ ملک میں بارشوں کا نیا سسٹم داخل

بارش کب ہوگی؟ ملک میں بارشوں کا نیا سسٹم داخل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) موسم جزوی طور پر ابر آلود ، دھند کی شدت میں کمی آئی ہے، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ دن بھر بادل چھائے رہیں گے۔ ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برف باری کی پیش گوئی کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کا مطلع جزوی ابرآلود ہونے اورٹھنڈی ہوا چلنے سے سردی بڑھ گئی،شہر کا درجہ حرارت کم سے کم 7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا،ہوا میں نمی کا تناسب 86 فیصد ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا 5 کلو میٹر کی رفتار سے چل رہی ہے۔ آج درجہ حرارت زیادہ سے زیادہ 16 اور کم سے کم 7ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا۔ دھند میں واضح طور پر کمی آئی ہے۔ موٹروے عام ٹریفک کے لئے کھلی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج دن بھر بادل چھائے رہیں گے۔ ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برف باری کی پیش گوئی کی گئی۔

محکمہ موسمیات نے آج سے اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برف باری کی پیش گوئی کی ہے,بارشوں کا سلسلہ آج ملک میں داخل ہوگا، محکمہ موسمیات نے ہفتے کے روز بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیش گوئی کردی،آج شام سے ہفتہ کے دوران کشمیر، گلگت بلتستان، چترال دیر سوات بونیر میں بارش پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج رات سے ہفتہ کے دوران اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار، گوجرانوالہ، گجرات ،سیالکوٹ اور ناروال میں بھی بارش کی توقع ہے، پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں رات اور صبح کے اوقات میں شدید دھند کا سلسلہ جاری رہے گا، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ ، اوکاڑہ،ملتان، بہاولپور، بہاولنگر، خانیوال،ساہیوال اور رحیم یار خان میں دھند چھاۓ رہنے کی توقع ہے۔

شانگلہ، کوہستان، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور، چارسدہ ،صوابی، نوشہرہ، کوہاٹ اور کرم میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے،مری، نتھیا گلی، گلیات، کاغان ،ناران،سوات استور، ہنزہ، وادی نیلم باغ، حویلی اور راولاکوٹ میں برفباری کی توقع ہے،بلوچستان اور کراچی سمیت صوبہ سندھ کے بیشتر علاقے جمعہ سے اتوار کے دوران شدید سرد ہواؤں کے زیر اثر رہیں گے۔

محکمہ موسمیات نےپیش گوئی کی کہ خیبرپختونخوا میں دیر، چترال، سوات، کوہستان، بونیر، ایبٹ آباد، مانسہرہ ،مالاکنڈ، مردان، پشاور، کرم اور کوہاٹ کے اضلاع میں مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے،سندھ کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ سکھر ، لاڑکانہ اورشہید بینظیر آباد میں دھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔

بلوچستان کے شمالی پہاڑی علاقوں میں موسم شدید سرد رہے گا، کشمیر اورگلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود ر ہنے کے ساتھ بارش، برفباری کی توقع ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer