تیرہ سالہ لڑکے کےقتل کاڈراپ سین

 تیرہ سالہ لڑکے کےقتل کاڈراپ سین
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)رائے ونڈ میں تیرہ سالہ لڑکے کے اغواء کے بعد قتل کاڈراپ سین، دوست ہی قاتل نکلا ۔ پب جی گیم سے شروع ہونے والی دوستی اغواء اور پھر قتل پرجا کر ختم ہوئی ۔۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کا کہنا ہے کہ انوسٹی گیشن ونگ نے مزید چار افراد کے قتل کا سراغ لگا لیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی انویسٹی گیشن شارق جمال نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ رائے ونڈ میں تیرہ سالہ لڑکے کے قتل کی تحقیقات کے بعد پب جی گیم کا پہلو سامنے آ گیا ۔ ملزمان نے حسن کو گروپ میں شامل کیا، دوستی ہوئی پھر معاملہ اغواء اور قتل تک جا پہنچا۔ ملزمان نے حسن کو پہلےاغواء کیا اور پھر ننکانہ صاحب لےجا کر قتل کردیا۔ ملزمان کا کہنا ہے کہ مقتول کے والدین سے دس لاکھ روپے تاوان لینے کا منصوبہ تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز  رائیونڈ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں تیرہ سالہ لڑکے کو پب جی گیم پر نوجوان سے دوستی نے موت کے گھاٹ اتار دیا گیاتھا۔ پولیس نے واقعہ میں ملوث تین ملزموں کو گرفتار کرلیا ہے۔ مرکزی ملزم عطاء اللہ اعتراف جرم کرتے ہوئے بتایا کہ پب جی کھیلنے کے دوران مقتول سے دوستی ہوئی، میں اور حسن مل کر پب جی کھیلتے تھے اور ہماری بات چیت شروع ہوگئی۔ 

ملزم کا کہنا تھا کہ مقتول نے ملنا جلنا چھوڑا تو اغواء کرلیا اور حسن کو ننکانہ صاحب لے جاکر بدفعلی کی، بدفعلی کے بعد حسن کو گولی ماردی۔ قتل کے بعد خود کو بھی گولی مارنے لگا تھا لیکن ڈر گیا۔

علاوہ ازیں قتل کی مختلف وارداتوں میں ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کے مطابق شادباغ پولیس نے اندھے قتل کا سراغ لگاتے ہوئے باپ ساغر کو قتل کرنے والے بیٹے حاشر کو گرفتار کر لیا۔کوٹ لکھپت میں 35 سالہ مہوش کے قاتل بھی پولیس کی گرفت میں آ گئے ۔ملزم شاہ زیب مقتولہ کا ہمسایہ ہے جس نے واردات کے دوران قتل کیا ۔

نشترکالونی پولیس نے 85 ہزار روپے کے تنازع پر دوست عامر تبسم کو قتل کرنے والے ملزم کامران جبکہ مصری شاہ میں پندرہ سالہ سوتیلی بیٹی سے زیادتی کرنے والے سفاک ملزم بھی گرفتار کرلیا ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer