غیرقانونی منی پٹرول پمپس کے خلاف کریک ڈاؤن

غیرقانونی منی پٹرول پمپس کے خلاف کریک ڈاؤن
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان علیم)ضلعی انتظامیہ کا غیر قانونی طور پر قائم منی پٹرول پمپس کے خلاف کریک ڈاؤن,تین پیٹرول پمپس سیل مشینیں قبضے میں لے لیں۔
اسسٹنٹ کمشنر مرضیہ سلیم اور اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ عدنان رشیدنے غیر قانونی منی پیٹرول پمپس کے خلاف کارروائیاں کیں۔اسسٹنٹ کمشنر مرضیہ سلیم نے تاجپورہ کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے منی پٹرول پمپ کو سیل اور مشین کو ضبط کر لیا۔اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ عدنان رشید نے تحصیل رائیونڈ میں کارروائی کرتے ہوئے 02 منی پٹرول پمپس کو سیل کر دیا اور مشینوں کو ضبط کر لیا۔ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ غیر قانونی طور پر قائم منی پٹرول پمپس کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔