چکیاں بند، لاہور میں آٹے کا بحران برقرار

چکیاں بند، لاہور میں آٹے کا بحران برقرار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حسن علی: شہر میں آٹے کا بحران برقرار، بیشتر مارکیٹوں اور بازاروں میں آٹے کا بیس کلوکا تھیلا دستیاب نہیں، جبکہ کھلا آٹا مارکیٹ میں پچاس سےساٹھ روپے فی کلومیں ہی فروخت ہوتا رہا، دوسری جانب آٹا چکی مالکان نے ضلعی انتظامیہ کے کریک ڈاؤن کے خلاف غیرمعینہ مدت کے لیے ہڑتال کردی۔

حکومت شہرمیں آٹا بحران پرقابو نہ پا سکی، شہریوں کو مارکیٹ میں آٹے کا بیس کلو کا تھیلا دستیاب نہیں جبکہ چکی آٹا پچاس سے ساٹھ  روپے فی کلومیں ہی فروخت ہوتا رہا، لاہورآٹا چکی اونرز نے گزشتہ روزآٹے کی قیمت میں دوروپے کی کمی کی، جسکے بعد آٹا اڑسٹھ روپے فی کلو میں فروخت ہونا شروع ہوگیا لیکن ضلعی انتظامیہ نےآٹا چکی مالکان کوسرکاری کوٹہ فراہم کرکے فی کلو آٹا پینتالیس روپےمیں فروخت کرنے کے احکامات جاری کیے۔

جسکے بعد کریک ڈاؤن بھی شروع کر دیا گیا، اس وجہ سے آٹا چکی مالکان نےغیرمعینہ مدت کے لیے ہڑتال کر دی، شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت مارکیٹوں اور بازاروں میں آٹے کی فراہمی یقینی بنائے۔دوسری طرف آٹا چکی مالکان کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ انہیں روزانہ آٹےکی سوکلو کی پانچ بوریاں فراہم کرنےکو تیار ہے، لیکن انہیں اس بات کی یقین دہانی نہیں کرائی گئی کہ سرکاری گندم کہاں سےفراہم کی جائے گی۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت نے انہیں منافع خور اور ذخیرہ اندوز مافیا کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے، عوام کوکوئی ریلف نہیں دیا جارہا۔

Shazia Bashir

Content Writer