’’میرے پاس تم ہو‘‘کون مرے گا؟ کس کی ہوگی شادی؟

’’میرے پاس تم ہو‘‘کون مرے گا؟ کس کی ہوگی شادی؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:’’ میرے پاس تم ہو‘‘آخری قسط میں کیا ہونیوالا ہے؟ دانش ، مہوش اور  ہانیہ  کی تکون میں تبدیل؟؟ بے وفائی کی علامت مہوش کا انجام کیا ہوگا؟؟ دانش مہوش کو معاف کردیگا یا پھر ہانیہ  سے شادی ہوگی ؟؟

ڈرامہ کی ہیپی اینڈنگ یا دردناک اختتام؟؟ شائقین کو شدت سے انتظار، پچیس جنوری کو لاہورشہر کے دس سے زائد سینما گھروں میں آخری قسط دکھانے کا انتطام کرلیا گیا ، ایڈوانس بکنگ کا سلسلہ جاری ،ہزاروں ٹکٹیں ہاتھوں ہاتھ بک گئیں۔

خلیل الرحمان قمر کے تحریر کردہ ڈرامہ ’’ میرے پاس تم ہو‘‘ نے مقبولیت میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا،گزشتہ سب اقساط ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ رہی ہیں۔پاکستان اور پاکستان سے باہر کروڑوں لوگوں نے اسے دیکھا،پسند کیا ۔

ڈرامے کے مصنف خلیل الرحمان قمر نے  ایک انٹرویو میں آخری قسط سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خدا گواہ ہے کہ آخری سین لکھتے ہوئے میرے ہاتھ کانپ رہے تھے اور میں رو رہا تھا۔آپ دیکھتے جائیے آگے کیا تماشا ہونے والا ہے، ڈرامے کی آخری قسط سب کی اسی طرح جان لے گی جس طرح اس نے میری جان لی ہے، ڈرامے کی ہر قسط پچھلی قسط سے زیادہ اچھی ہے۔

یاد رہے اس ڈرامہ میں ہمایوں سعید،عدنان صدیقی،عائزہ خان،حرا مانی  مرکزی کردار ادا کررہے ہیں۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer