یوحناآباد: 2افرادکوزندہ جلا کر قتل کرنے کا واقعہ، ورثا نے ملزمان کو معاف کردیا

 یوحناآباد: 2افرادکوزندہ جلا کر قتل کرنے کا واقعہ، ورثا نے ملزمان کو معاف کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہین عتیق) لاہورکےعلاقے یوحناآبادمیں 2015میں 2افرادنعیم اوربابرکوزندہ جلاکرقتل کرنےکاکیس, جاں بحق ہونےوالےبابرکی والدہ اوربھائی نےملزمان کومعاف کردیا۔

لاہور کے علاقے یوحناآباد میں2 افراد نعیم اور بابر کو زندہ جلا کر ہلاک کرنے کے کیس کی سماعت ہوئی۔ جاں بحق ہونے والے بابرکی والدہ اور بھائی نے ملزمان کو معاف کر دیا. بابر کے ورثاء نے عدالت میں بیان دیا 40 ملزمان کو اللہ کے نام پر معاف کرتے ہیں۔عدالت نے ہلاک ہونے والے نعیم کے ورثا کو بھی آج طلب کر لیا.
واضح رہے کہ سانحہ یوحنا آباد میں ملزمان نے جلوس نکالا، ہنگامہ آرائی کے دوران 2 افراد کو زندہ جلا دیا تھا۔ پولیس نے 2015 میں 42 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے چالان پیش کیا۔ کیس کے دورانیہ میں 2 ملزمان وفات پا چکے ہیں۔ 

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوائٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔