رواں سال کا سب سے بڑا ڈاکہ

رواں سال کا سب سے بڑا ڈاکہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص احمد) شہرمیں ڈاکو بے لگام ہو گئے، ہربنس پورہ کے علاقہ میں ایک کروڑ 84 لاکھ کی ڈکیتی کی واردات، دو ڈاکو خواتین کو یرغمال بنا کر لوٹ مار کرتے رہے۔
پولیس دعووں کے برعکس شہر میں لوٹ مار کا بازار گرم ہے۔ گھر محفوظ ہے نا دکان اور نہ ہی شاہراہ، ایک کے بعد ایک واردات نے شہریوں کو غیرمحفوظ بنا دیا ہے۔ منگل کے روزہجویری سکیم کے رہائشی یاسین کے گھرایک کروڑ 84 لاکھ کی واردات ہوئی۔ سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق موٹرسائیکل سوار دو ڈاکو گھر میں داخل ہوئے ایک ڈاکو نے نقاب پہن رکھا تھا، موٹر سائیکل نمبر پلیٹ کے بغیرتھی۔ ڈاکووں نے اہلخانہ کو 23 منٹ تک یرغمال بنائے رکھا۔ ڈاکو گھر سے پچاس تولے سونا اور 1 کروڑ 34 لاکھ کی نقدی لے گئے ۔
ڈاکووں نے واردات کے دوران گھر کی تجوری کپڑے میں لپیٹی، موٹرسائیکل پر رکھی اور فرار ہو گئے۔ ڈاکوؤں کے فرار ہونے کے بعد اہلخانہ باہرنکل کرچیخ وپکار کرتے رہے۔ شہری آئل کا کاروبار کرتا ہے جس نے فیصل آباد میں خریدی ہوئی زمین کی ادائیگی کیلئے رقم گھر رکھی تھی۔
پولیس نے شواہد اکٹھے کرکے کاروائی شروع کر دی۔ متاثرہ شہری نے پولیس حکام اور وزیراعلی سے لوٹی گئی رقم برآمد کرانے کی اپیل کی ہے۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوائٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔