سٹی42: مسائل کو اجاگر کرنے میں خواتین کلیدی کردار ادا کر سکتی ہیں. ان خیالات ہے افشاں نازلی پروگرام آفیسر سنگت ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن نے سنگت ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن کے زیر نگرانی قائم 6 خاتون سہولت مراکز کی ہفتہ وار کارگذاری کی تفصیل جاری کرتے ہوئے کیا۔
افشاں نازلی نے بتایا کہ اپریل کے تیسرے ہفتے کے اختتام تک خاتون سہولت مراکز کو مجموعی طور 123 شکایات موصول ہوئیں جن میں 55 میونسپل اداروں سے متعلق تھیں جبکہ 68 شکایات کا تعلق دیگر اداروں مثلا سوشل ویلفیئر، بے نظیر انکم سپورٹ، پولیس تحفظ سینٹر، نادرا آفس سے تھا۔
ان شکایات کو رہنمائی کے ساتھ متعلقہ اداروں تک ریفر کر دیا گیا۔ بلدیاتی مسائل سے متعلق 46 شکایات میونسپل اداروں کی طرف سے حل کر دی گئی ہیں جبکہ باقی 9 شکایات کا فالو اپ جاری ہے۔
دوران ہفتہ مجموعی طور پر 137 شہریوں نے خاتون سہولت مراکز کا دورہ کیا جن میں 121 خواتین اور 16 مرد شامل ہیں۔
سنگت ڈویلپمنٹ فاونڈیشن کے توسیعی پراجیکٹ "بولو اور بڑھو" (مقامی حکومتوں میں بہتر شراکت کے لیے خواتین کو متحرک کرنا) کے تحت قائم "خاتون سہولت مرکز" میں مقامی خواتین کو بلدیاتی و سماجی مسائل پر رانمائی و معاونت فراہم کی جاتی ہے۔
خاتون سہولت مرکز میں خواتین سٹاف ہی شکایات کنندگان کی نہ صرف شکایات درج کرتی ہیں بلکہ فالو اپ بھی کرتی ہیں۔ یہ پروجیکٹ دراصل خواتین کو مین اسٹریم کرنے کی عملی کوشش ہے۔
گوجرہ، منڈی بہاؤالدین، کبیروالہ، شیخوپورہ میں خاتون سہولت مراکز مارچ 2022ء سے جبکہ کھیوڑہ اور لاہور میں مارچ 2024ء سے خدمات جاری رکھے ہوئے ہیں۔ پروجیکٹ پر عملدرآمد کے لئے SDF کو جرمن ادارہ جی آئی زیڈ کی مدد کے ساتھ ساتھ لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ، پنجاب کی سرپرستی حاصل ہے۔