سٹی42: سانحہ ساہیوال، صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت نے کہا ہے کہ خلیل کے خاندان کے قتل کا ذمہ دار سی ٹی ڈی کو قراردیا گیا ہے، سانحہ ساہیوال ملوث سی ٹی ڈی کے 5 افراد کو انسداد دہشتگردی عدالت پیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
صوبائی وزیر قانون بشارت راجہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم اوروزیراعلیٰ کے حکم پرجےآئی ٹی بنائی گئی تھی،جےآئی ٹی نے اپنےوعدے کےمطابق تیزی سے کام کیا ہے۔ صوبائی وزیرقانون کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاندان کوانصاف فراہمی کیلئےکوئی کسراٹھا نہیں رکھیں گے، موجودہ حکومت نےمظلوم کوانصاف فراہم کرنا ہے۔
صوبائی وزیرقانون نے یہ بھی کہا ہے کہ سانحہ ساہیوال کی ابتدائی جے آئی ٹی وصول ہوئی ہے، خلیل کےخاندان کےقتل کاذمہ دارسی ٹی ڈی کوقراردیا گیا ہے، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی کو فوری عہدے سےہٹا دیا گیا ہے۔
ملوث سی ٹی ڈی کے5 افراد کوانسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ذیشان کے متعلق مزید حقائق کو سامنے لانے کیلئے جےآئی ٹی نے وقت مانگا ہے۔
ایسے واقعات کے پس پردہ عوامل کو بے نقاب کریں گے، کل میڈیا بریفنگ میں مزید حقائق سامنےلائیں گے، صوبے کی تاریخ میں 72 گھنٹے میں کبھی کارروائی مکمل نہیں کی گئی، ہماری کمٹمنٹ عوام کیساتھ ہے، ذمہ داروں کوکیفرکردارتک پہنچائیں گے۔فائنڈنگ کےبعد ہی اس نتیجے پرپہنچیں ہیں، حکومت اپنی حدودوقیود میں رہ کرکام کررہی ہے۔