نواز شریف کو کونسی بیماری لاحق ہے؟ ڈاکٹرز نے بتادیا

نواز شریف کو کونسی بیماری لاحق ہے؟ ڈاکٹرز نے بتادیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) کوٹ لکھپت جیل میں قید سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کا ( پی آئی سی ) میں طبی معائنہ کیا گیا،انہیں سخت سکیورٹی میں کوٹ لکھپت جیل سے پی آئی سی لایا گیا جہاں ان کے مختلف ٹیسٹ کیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق کوٹ لکھپت جیل میں قید سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کو طبعیت خراب ہونے پر پنجاب انسٹیٹوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کیا گیا۔جہاں ڈاکٹرز نے نواز شریف کا ایکو کارڈیو گرافی، ای سی جی اور بلڈ ٹیسٹ کیے ہیں ،ڈاکٹرز کا کہنا ہےکہ  ایکو کی رپورٹ میں نواز شریف کے دل کا سائز معمول سے بڑا پایا گیا جبکہ دل کے پٹھے موٹے ہو گئے ہیں ۔تھیلیم سکین کے بعد نواز شریف کو ہسپتال میں داخل کرنے یا واپس بھجوانے کا فیصلہ ہوگا۔ یادرہے کہ چند روز قبل نواز شریف کے جیل میں بھی بلڈٹیسٹ ہوئے تھے۔

مریم نواز نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہاہے کہ سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کی میڈیکل رپورٹس کے حوالے سے ہمیں آگاہ نہیں کیا جارہا ہےجبکہ ہم نے اس کے لیے جیل حکام اور وزارت داخلہ سے بھی رابطہ کیا ہے, ہم  ان کی صحت کے حوالےسے فکرمند ہیں۔

نواز شریف کے ذاتی معالج نے بھی سابق وزیراعظم کی صحت کےحوالے سے رپورٹ نہ ملنے پر فکر مندی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ  نواز شریف کی صحت کے حوالے سے رپورٹ جلد ازجلد فراہم کی جائے.

واضح رہے کہ 24 دسمبر 2018  کواحتساب عدالت نے نوازشریف کیخلاف العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنس پر فیصلہ سنایا تھا جس کے تحت نوازشریف کو فلیگ شپ ریفرنس میں بری کر دیا گیا تھا جبکہ العزیزیہ میں سات سال قیدو  جرمانے کی سزا سنائی  تھی۔سزا سنائے جانے کے بعد نواز شریف کو کوٹ لکھپت جیل منتقل کیا گیا تھا۔

Sughra Afzal

Content Writer