گلبرگ کے علاقہ کیلئے الگ گرڈ سٹیشن بنانے کا منصوبہ

گلبرگ کے علاقہ کیلئے الگ گرڈ سٹیشن بنانے کا منصوبہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 آصف جعفری: گلبرگ کے علاقہ کے لیے الگ سے گرڈ اسٹیشن بنانے کا منصوبہ لیسکو نے دس کنال جگہ طلب کرلی۔ ڈپٹی کمشنر لاہور سے زمین کے حصول اور انتقال لیسکو کے نام کرنے کے لیے مراسلہ لکھ دیا۔

تفصیلات کے مطابق گلبرگ کے علاقے میں بجلی کی طلب میں اضافہ ہورہاہے اور اس اضافے کی وجہ رہائشی گھر کو مسمار کرکے پلازے بنائے جارہے اور کمرشل سرگرمیاں میں اضافہ ہورہا ہے جس بنا پر لوڈ کافی بڑھ گیا ہے۔

 لیسکو کی جانب سے مراسلہ لکھا گیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ گلبرگ کے علاقے کو گارڈن ٹاون گرڈ اسٹیشن اور رحمان پارک گرڈ اسٹیشن سے بجلی مہیا کی جارہی ہے اور جس طرح طلب بڑھ رہی ہے اس حوالے سے اب مزید لوڈ ڈالا نہیں جاسکتا ہے اس مقصد کے لیے گلبرگ کے لیے الگ سے گرڈ اسٹیشن کی تعمیر کی جانی ہے تاکہ گرمیوں میں جب بجلی کی طلب میں اضافہ ہو تو لوڈ کی وجہ سے ٹرپنگ سے بچا جاسکے اور لوڈ شیڈنگ کا سامنا نہ کرنا پڑے اس مقصد کے لیےگلبرگ کے علاقے میں گرڈ اسٹیشن کی دس کنال جگہ کی نشان دہی کی گئیہے۔

 اس جگہ کا انتقال لیسکو کے نام کیا جائے اور قبضہ لیسکو کے حوالے کیا جائے تاکہ فوری طور پر گرڈ اسٹیشن کی تعمیر شروع کی جاسکے جب تک انتقال لیسکو کے نام نہیں ہوگا تعمیر شروع نہیں ہوسکتی ہے۔