عوام کیلئے بڑی خوشخبری، سونا سستا ہوگیا

عوام کیلئے بڑی خوشخبری، سونا سستا ہوگیا
کیپشن: City42 - Gold
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شہزاد خان ) اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا ہوگیا جبکہ سونے کی قیمت میں 50 روپے کی معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق اوپن مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز ڈالر کی قدر میں 20 پیسے کا معمولی اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد ڈالر کی قیمت 112 روپے تک پہنچ گئی، دوسری جانب سونے کی قیمت پچاس روپے کم ہوگئی ہے جس کے بعد خالص چوبیس قیراط فی تولہ سونا 56850 روپے کا ہوگیا، بائیس قیراط فی تولہ سونا  52212 روپے کا ہوگیا ہے۔

صدر لاہور ڈویژن صرافہ ایسوسی ایشن حاجی محمد افضل نے کہا کہ رواں کاروباری ہفتے سونے کی قیمت میں اضافہ متوقع ہے، انہوں نے کہا کہ سونے کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے صارفین کو صرافہ بازاروں سے دور کر دیا۔