پاک الیکٹرون لمیٹڈ کی جانب سے پیل لمیٹ لیس ڈیلرز سمٹ کا انعقاد

پاک الیکٹرون لمیٹڈ کی جانب سے پیل لمیٹ لیس ڈیلرز سمٹ کا انعقاد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سبیل نوخیز:پاک الیکٹرون لمیٹڈ کی جانب سے گرینڈ بال روم پی سی ہوٹل میں ڈیلر سمٹ کا انعقاد کیا گیا۔ پیل لمیٹ لیس ڈیلرز سمٹ میں سی ای او پیل مراد سیگل سمیت پاکستان بھر سے ڈیلرز نے شرکت کی ۔

 پیل لمیٹ لیس ڈیلرز سمٹ میں پاکستان بھر سے ڈیلرز کو مدعو کیا گیا۔ پیل لمیٹ لیس ڈیلرز سمٹ 2018 میں کمپنی کی جانب سے نئے پراڈکٹس ڈیلر و صارفین کے سامنے پیش کئے گئے۔سال 2018 میں نئی آنے والی رینج میں کمپنی 40 نئے ریفریجریٹرز، 3 سیریز اے سی اور 4 ڈیپ فریزر لائونج کر نے جارہی ہے۔ سی ای او پیل مراد سیگل کا کہنا تھا کہ اس سال پیل اور اس کے ڈیلرز کارشتہ مزید مستحکم ہو گا۔ڈیلرز اجلاس میں مشہور کامیڈین سخاوت ناز اور شاہد خان شرکاء کے چہروں پر مسکراہٹ بکھیرتے رہے۔

تقریب میں معروف گلوکار سائرہ ارشد اور ندیم عباس کی میوزیکل پرفارمنس سے حاضرین جھوم اٹھے۔پیل کی جانب سے ڈیلرز سمٹ کے انعقاد کا مقصد ڈیلرز کو قریب لانا اور گھریلو صارفین کو بہترین سہولیات فراہم کرنا ہے۔