ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مساجد میں آنے والے تمام نمازیوں کی چیکنگ کو یقینی بنایا جا رہا ہے: ایس پی سٹی

مساجد میں آنے والے تمام نمازیوں کی چیکنگ کو یقینی بنایا جا رہا ہے: ایس پی سٹی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اسرار خان : ایس پی سٹی بلال احمد نے نماز عشاء و تراویح کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا ۔ 

ایس پی سٹی نے اہم مساجد کی سکیورٹی پر مامور جوانوں سے ملاقات کی اور انہیں اہم ہدایات دیں۔ ایس پی سٹی نے شاہدرہ ٹاؤن، بیگم کوٹ اور راوی روڈ مساجد پر نفری کو چیک کیا۔ 

ایس پی سٹی بلال احمد نے کہا کہ مساجد میں آنے والے تمام نمازیوں کی چیکنگ کو یقینی بنایا جا رہا ہے، پارکنگ کو مساجد سے دور مناسب فاصلے پر بنایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دورانِ ڈیوٹی مشکوک شخص اور لاوارث سامان پر کڑی نظر رکھیں ۔