ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ساؤتھ افریقہ نے بھارت کا مودی اسٹیڈیم میں رافیل گرا دیا

ساؤتھ افریقہ نے بھارت کا مودی اسٹیڈیم میں رافیل گرا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)آئی سی سی ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے سپر ایٹ راؤنڈ میں آج کھیلے جانیوالے میچ میں ساؤتھ افریقہ کی ٹیم نے میزبان ٹیم بھارت کو باآسانی 76 رنز ستے شکست دیدی۔

تفصیلات کے مطابق آج کے میچ میں بھارت کی ابتدا ٹاس ہارنے سے ہوئی ہےبھارت کے احمد آباد سٹیڈیم میں  آج  سپر ایٹ راؤنڈ کے گروپ اے کے میچ میں ساؤتھ اوفریقہ کے کیپٹن   ایڈن مارکرم ننے ٹاس  جیت کر خود  بیٹنگ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اور پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے20 اوورز میں 187 رنز بنائے ۔جس کے جواب میں بھارت کی ٹیم111 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

بھارت کی باری آئی تو پروٹیز نے  43 رنز کے مجموعے پر آٹھویں اوور میں چوتھے بھارتی بیٹر کو لڑھکا دیا اور نویں اوور میں لونگی نے سوریا کو پیک اپ کروا دیا۔  51 رنز پر پانچ بیٹ گنوانے کے بعد بھارتی دوبارہ میچ میں نہ آسکی اور 111 رنز پر ساری ٹیم آؤٹ ہو گئی۔