ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کرکٹ کھیلتے موبائل چوری پر جھگڑا،لڑکے پر فائرنگ کرنیوالا ملزم گرفتار

 کرکٹ کھیلتے موبائل چوری پر جھگڑا،لڑکے پر فائرنگ کرنیوالا ملزم گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چوہدری:صوبائی دارلحکومت کے علاقے اسلام پور ہ میں  چوکی اکرم پارک پولیس نے کرکٹ کھیلتےہوئے موبائل چوری کے شبہ میں لڑائی جھگڑا  اور فائرنگ کے واقعہ کے بعد  پولیس نے بروقت کاروائی کرکے اقدام قتل کا ملزم گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق  اسلام پورہ میں  چوکی اکرم پارک پولیس کے علاقے میں کرکٹ کھیلتے ہوئے موبائل فون چوری کے شبہ میں لڑائی جھگڑا ہوا،جس پر  ملزم بلال نےحذیفہ نامی لڑکے پر فائرنگ کر دی ،ملزم کی جانب سے ماری گولی حذیفہ کے پاؤں میں لگی۔

ایس پی سٹی بلال احمد کےکہنا ہے کہ اطلاع ملنے پر پولیس جانئے وقوعہ پر پہنچی اور  اکرم پارک پولیس نے زخمی کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا ۔ پولیس نے بروقت کارروائی کرکے واقع میں ملوث مرکزی ملزم بلال سمیت تین ملزمان کو  گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کر لیا۔،ایس پی سٹی نے بروقت کارروائی کرنے اور مرکزی ملزم کی گرفتاری پر انچارج چوکی طاہر مسعود اور ٹیم کو شاباش دی۔