ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور: جان لیوا کرتب کرنے والے 31 منچلے گرفتار

لاہور: جان لیوا کرتب کرنے والے 31 منچلے گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : لاہور کے مختلف علاقوں میں جان لیوا کرتب کرنے والے منچلوں کے خلاف پولیس کی کارروائیاں جاری ہیں۔ پولیس اب تک 31 ملزموں کو گرفتار کرچکی ہے ۔ 

گلبرگ میں جان لیوا کرتب کرنے والے 12 منچلے گرفتار کرلیے گئے، پولیس نے دوران پٹرولنگ مختلف شاہراہوں سے ملزمان کو گرفتار کیا۔ 

ایس پی ماڈل ٹاؤن شہربانو نقوی کے مطابق ملزمان مین شاہراہوں پر ہلڑبازی، ون ویلنگ کرتے تھے، فوٹیج میں ملزمان کو جان لیوا کرتب کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ 

ملزمان کے زیر استعمال موٹر سائیکلیں پولیس تحویل میں لے لی گئیں۔ ملزمان کیخلاف مقدمات درج، انوسٹیگیشن ونگ کے حوالے کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب ایس ایچ او باغبانپورہ نے ٹیم کے ہمراہ بروقت کارروائی کرتے ہوئے 19 منچلے، ون ویلر موٹر سائیکلوں سمیت گرفتار کرلیے۔ ملزمان میں صائم، ارحم، معاز، یاسین، سمیر وغیرہ شامل ہیں۔ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج، مزید تفتیش کے لیے انوسٹی گیشنز کے حوالے کردیا گیا ہے۔ 

ایس پی کینٹ کے مطابق ملزمان مین شاہراہوں پر ہلڑ بازی اور ون ویلنگ کرتے تھے، معصوم شہریوں کو تنگ کرنے والے ویلروں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔