ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سابق بھارتی کرکٹر شیکھر دھون نے دوسری شادی کر لی، تصاویر وائرل

سابق بھارتی کرکٹر شیکھر دھون نے دوسری شادی کر لی، تصاویر وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : سابق بھارتی کرکٹر شیکھر دھون نے ایک نجی اور مختصر تقریب میں صوفی شائن سے شادی کر لی۔

شادی کی تقریب دہلی کے علاقے این سی آر میں منعقد ہوئی، حیران کن بات یہ ہے کہ شادی کی اس تقریب میں صرف قریبی رشتہ دار اور کرکٹ کے چند دوست ہی شریک ہوئے۔

 شادی کی تقریب سے قبل کے ہلدی اور سنگیت کی تقریبات بھی رقص اور خوشیوں سے بھرپور تھیں، جس کی تصآویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں جبکہ شیکھر دھون نے سنگیت کی ایک جھلک انسٹاگرام پر بھی شیئر کی تھی۔ شادی کی خبر کے بعد سوشل میڈیا پر ٹیم میٹس، مداح اور دیگر مشہور شخصیات کی جانب سے مبارکباد کے پیغامات کی بھرمار دیکھنے میں آئی۔

خیال رہے کہ 40 سالہ دھون کی یہ دوسری شادی ہے، وہ پہلے عیشا مکھرجی کے ساتھ 11 سال تک شادی کے بندھن میں رہے تھے اور ان کی طلاق اکتوبر 2023ء میں ہوگئی تھی۔