ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یوم تاسیس، سعودی عرب میں تقریبات شروع ، سرکاری چھٹی کا بھی اعلان

یوم تاسیس، سعودی عرب میں تقریبات شروع ، سرکاری چھٹی کا بھی اعلان
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک:سعودی عرب میں یوم تاسیس کی تقریبات کا آغاز ہوگیا،بلند وبالا عمارتوں کو یوم تاسیس کے رنگوں میں رنگا گیا ہے۔

 سعودی عرب میں آج سرکاری چھٹی کا اعلان بھی کیا گیا ہےجبکہ مختلف تقریبات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

  سعودی شہری 300 برس قبل پہلی سعودی ریاست کےجشن کو پرجوش انداز سے منا رہے ہیں۔

 سعودی فرمانرواخادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے 2022 کو پہلی مرتبہ سعودی ریاست کے قیام کے دن کو منانے کی منظوری دی تھی۔

 300 سال قبل پہلی سعودی ریاست کا قیام امام محمد بن سعود نے 1744 میں رکھا تھا۔

  اسی حوالے سے سعودی دارالحکومت ریاض سمیت دیگر شہروں کی بلند و بالا عمارتوں کو یوم تاسیس کے رنگوں میں رنگ دیا گیا ہے۔

  سعودی گلوکارسینکڑوں نوجوانوں کے ہمراہ یوم تاسیس کے حوالے سےجشن منا رہے ہیں۔