سٹی 42 : پاکستان اور بھارت کے درمیان کل ہونے والے سب سے بڑے مقابلے کے حوالے سے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے گرین شرٹس کی حوصلہ افزائی کی ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے دبئی میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ قومی ٹیم پوری طرح تیار ہے، کل اچھا مقابلہ ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ مشکل چیزیں آتی ہیں، ٹیم کو پیغام ہے کہ ہاریں یا جیتیں ہم ان کے ساتھ ہیں۔
محسن نقوی نے کہا کہ بھارت سے پوچھیں کہ اگر لاہور میں کھیل رہے ہوتے تو ان کے کیا احساسات ہوتے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم فارم میں ہے، انشا اللہ میچ جیتیں گے اور یہ پاکستان کے لیے بڑا انعام ہوگا ۔